0
Tuesday 15 Dec 2015 11:27

کرسمس ڈے پر تمام چرچز کو فول پروف سکیورٹی دی جائے، سی پی او فیصل آباد

کرسمس ڈے پر تمام چرچز کو فول پروف سکیورٹی دی جائے، سی پی او فیصل آباد
اسلام ٹائمز۔ مسیحی تہوار کرسمس کے موقع پر فیصل آباد میں مسیحی برادری کے وفد سے ملاقات میں سی پی او فیصل آباد نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کرسمس ڈے پر تمام چرچز کو فول پروف سکیورٹی دی جائے گی، جبکہ مسیحی رضاکار بھی پولیس کی مدد کریں گے۔ سی پی او افضال احمد کوثر نے پولیس لائنز کمپلیکس فیصل آباد میں کرسمس ڈے کی سکیورٹی کے حوالے سے کرسچیئن وفد سے ملاقات میں کی۔ وفد میں کمال چغتائی، سینئر پادری ایم ایم جوزف، خرم شہزاد، پاسٹر بشیر خورشید، پاسٹر ایمرک جوزف، پاسٹر ریاض، شجاع الدین، لفٹین سموئیل شمازسمیت دیگر نے شرکت کی۔ سی پی او نے بتایا کہ پولیس گرجا گھروں کے حفاظتی اقدامات کیلئے جامع سکیورٹی پلان پر عمل پیرا ہے، تاہم پولیس کے ساتھ ساتھ مسیحی رضاکار بھی سکیورٹی ڈیوٹی میں معاونت کیلئے پولیس کی مدد کریں، تمام گرجا گھروں پر موجودہ پرنٹ ڈیوٹی کے علاوہ متعلقہ گرجا گھروں کی انتظامیہ کی جانب سے ڈیوٹی انجام دینے والے افراد کی فہرستیں ایڈوانس آپس میں شیئر کر لی جائیں، تاکہ کسی دیگر شخص کو سکیورٹی انتظامات میں مداخلت کا موقع نہ مل سکے۔ 

سی پی او نے کہا کہ کرسمس امن و آشتی کے پیغام کو عام کرنے کا دن ہے اور مہذب قومیں خوشیوں کے تہوار مل جل کر مناتے ہیں۔ سی پی او نے تمام ٹاؤنز ایس پیز کو حکم دیا کہ کرسچین کمیونٹی کے ساتھ میٹنگ کر کے ان کے مسائل دور کریں۔

خبر کا کوڈ : 505205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش