QR CodeQR Code

رینجرز اختیارات میں توسیع کا معاملہ وزیراعظم کی وطن واپسی کے بعد حل ہونیکا امکان

15 Dec 2015 12:38

اسلام ٹائمز: وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ وزیراعظم نواز شریف سے باضابطہ ملاقات کرینگے، اور انہیں آگاہ کرینگے کہ وفاقی اداروں کی سندھ میں کارروائیوں کو روکا جائے، اور اس حوالے سے ان اداروں کو پابند کیا جائے کہ اگر وہ کوئی کارروائی کرنا چاہتے ہیں، تو صوبے کی مجاز اتھارٹی (وزیراعلیٰ) سے باضابطہ پیشگی اجازت لیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا معاملہ متوقع طور پر وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد حل ہونے کا امکان ہے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی میں رینجرز کی تعیناتی اور خصوصی اختیارات اور سندھ حکومت کے تحفظات کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ وزیراعظم نواز شریف سے باضابطہ ملاقات کریں گے، اور اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ وزیراعظم کے دورہ چین کے بعد یہ ملاقات ہوگی، اور امکانی طور پر یہ ملاقات اسلام آباد میں ہو سکتی ہے، تاہم اس کا حتمی شیڈول وزیر اعظم کے دورہ چین کے بعد طے ہوگا۔ وزیراعلیٰ اس ملاقات میں وزیراعظم کو آگاہ کریں گے کہ وفاقی اداروں کی سندھ میں کارروائیوں کو روکا جائے، اور اس حوالے سے ان اداروں کو پابند کیا جائے کہ اگر وہ کوئی کارروائی کرنا چاہتے ہیں، تو صوبے کی مجاز اتھارٹی (وزیراعلیٰ) سے باضابطہ پیشگی اجازت لیں۔


خبر کا کوڈ: 505234

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/505234/رینجرز-اختیارات-میں-توسیع-کا-معاملہ-وزیراعظم-کی-وطن-واپسی-کے-بعد-حل-ہونیکا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org