QR CodeQR Code

شہدائے آرمی پبلک سکول کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، مصور خان

15 Dec 2015 16:56

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم تحصیل چوک اعظم کے سیکرٹری جنرل کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ دہشت گرد وطن عزیز کے دشمن ہیں، پوری قوم کو شہداء کے خون سے تجدیہ عہد کرنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین تحصیل چوک اعظم ضلع لیہ کے سیکرٹری جنرل مصور خان نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی برسی کے موقع پر کہا ہے کہ شہید بچوں کی قربانی کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، دشمن نے یہ سوچا تھا کہ قوم اس سانحہ سے خوفزدہ ہو جائے گی لیکن پوری قوم نے اس سانحہ کے بعد یکجا ہو کر دہشت گردی خلاف آواز بلند کی اور پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ پشاور کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے تاہم معصوم بچوں کی یادیں آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔ ہم مظلوموں کو یاد رکھنے والی ملت ہیں، حکومت کو دہشت گردی کے خلاف کسی قسم کی نرمی ہرگز نہیں کرنی چاہیے، یہ دہشت گرد وطن عزیز کے دشمن ہیں اور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ آج بحثیت قوم ہمیں دہشت گردی کے خلاف مضبوط موقف اپنا کر شہداء کے خون سے عہد کرنا ہو گا کہ ہم ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے۔


خبر کا کوڈ: 505293

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/505293/شہدائے-آرمی-پبلک-سکول-کو-کبھی-فراموش-نہیں-کیا-جا-سکتا-مصور-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org