QR CodeQR Code

راولپنڈی سے ڈی جی خان جانیوالی ڈائیوو بس حادثے کا شکار، دو افراد جاں بحق

15 Dec 2015 18:25

اسلام ٹائمز: سی آر بی سی چوک کے قریب ڈائیوو بس نمبر LUC-8446 موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر دکانوں میں جا گھسی، جس سے دکانوں اور گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، موقع پر ہی دو افراد جاں بحق، جبکہ سات شدید زخمی ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب ڈائیوو بس شدید حادثے کا شکار ہو گئی۔ جس سے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ راولپنڈی سے ڈیرہ غازی خان جانیوالی ڈائیوو بس نمبر LUUC-8446 ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ صدر کی حدود میں سی آر بی سی چوک پر نیشنل ہائیوے اتھارٹی کی طرف سے بغیر نشانات کے بنائے گئے، فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور سامنے موجود تین دکانوں میں جاگھسی، جس سے دکانوں کی چھتیں اور دیواریں زمین بوس ہوگئیں اور اس میں پڑا سامان تباہ ہوگیا۔ حادثے کے دوران ایک مسافر اور ڈائیوو بس کا سکیورٹی گارڈ مخبوب ولد حکم جان محسود سکنہ لدھا موقع پرجاں بحق ہوگئے۔ مسافر بس کا ڈرائیور ابرار احمد ولد عجیب خان جنجوعہ سکنہ چکوال، مسافر خرم منصور ولد منصور احمد کھوکھر سکنہ ڈیرہ غازی خان اور بشیر احمد کھیتراں ولد جمال خان سکنہ بارکھان بلوچستان سمیت چھ مسافر زخمی ہوگئے۔ جن کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ پہنچا دیا گیا۔ حادثے کے دوران ڈائیوو بس کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ بس مسافروں کے مطابق نیشنل ہائیوے اتھارٹی کی طرف سے بنائی گئی روڈ اور فٹ پاتھ پر کسی قسم کے کوئی نشانات نہیں تھے، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔


خبر کا کوڈ: 505311

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/505311/راولپنڈی-سے-ڈی-جی-خان-جانیوالی-ڈائیوو-بس-حادثے-کا-شکار-دو-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org