QR CodeQR Code

سانحہ پشاور کے شہداء کا خون رنگ ضرور لائے گا، گورنر پنجاب

16 Dec 2015 00:18

اسلام ٹائمز: نونہال اسمبلی سے خطاب میں محمد رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بہت سی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا، دہشتگردی کی لہر ختم کرنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا، سانحہ پشاور نے سیاسی قیادت کو متحد کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے ذہنوں میں نظریہ پاکستان اور فکر اقبال پیدا کرنا ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کا کہنا ہے کہ تعلیم کی روشنی سے دہشتگردی کو شکست دی جا سکتی ہے، بہترین بدلہ دشمن کے بچوں کو پڑھا کر لیا جا سکتا ہے۔ لاہور میں ہمدرد سنٹر میں نونہال اسمبلی کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر رفیق احمد نے کی جبکہ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بہت سی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا، دہشتگردی کی لہر ختم کرنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے شہداء کا خون رنگ ضرور لائے گا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ سانحہ پشاور نے سیاسی قیادت کو متحد کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے ذہنوں میں نظریہ پاکستان اور فکر اقبال پیدا کرنا ہو گی۔ سکولوں کے بچوں کی جانب سے حالاتِ حاضرہ کے حوالے سے تقریری مقابلہ اور مختلف خاکے بھی پیش کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 505439

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/505439/سانحہ-پشاور-کے-شہداء-کا-خون-رنگ-ضرور-لائے-گا-گورنر-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org