0
Saturday 15 Jan 2011 13:40

افغانستان سے واپس آنے والے نیٹو ٹریلر پر کسٹم حکام کا چھاپہ،بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد

افغانستان سے واپس آنے والے نیٹو ٹریلر پر کسٹم حکام کا چھاپہ،بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد
اسلام ٹائمز:ایڈشنل کلکٹر اخلاق خٹک نے بتایا کے ٹریلر سے دو ہزار پانچ سو کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس ایک امریکن ایم سولہ گن اور دو کلاشنکوف اور دو ہزار پانچ سو کے قریب راونڈ برامد ہوئے ہیں
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ایڈشنل کلکٹر گڈانی کسٹم اخلاق خٹک نے کسٹم ہاوس گڈانی میں میڈیا کو بتایا کے کھڑ کھیڑا چیک پوسٹ پر کسٹم اہلکاروں نے کوئٹہ کی جانب سے آنے والے نیٹو کو سامان سپلائی کرنے والے ٹریلر کو روک کر اس کی تلاشی لی تو اس کے خفیہ خانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی۔ ایڈشنل کلکٹر اخلاق خٹک نے بتایا کے ٹریلر سے دو ہزار پانچ سو کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس ایک امریکن ایم سولہ گن اور دو کلاشنکوف اور دو ہزار پانچ سو کے قریب راونڈ برامد ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میںٕ   کروڑوں روپے ہے۔

خبر کا کوڈ : 50546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش