0
Thursday 24 Dec 2015 13:09

تھانوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا منصوبہ ناکام

تھانوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا منصوبہ ناکام
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں بڑھتے ہوئے جرائم اور دہشت گردی کی روک تھام کے لیے ایف آئی آر کے ریکارڈز کو کمپیوٹرائزڈ اور آن لائن کرنے کیلئے حکومت نے 16 کروڑ 92 لاکھ روپے مختص کیے تھے، مگر بجٹ کی عدم فراہمی کے باعث منصوبہ پر تاحال عمل درآمد نہیں ہو سکا۔ سرگودھا انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق حکومت کا سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں پولیس کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے تھانوں کے کمپیوٹرائزیشن اور آن لائن کرنے کا منصوبہ سست روی کا شکار ہو کر رہ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے گزشتہ سال ایف آئی آر کو کمپیوٹرائزڈ کرنے اور آن لائن کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، جس کیلئے حکومت نے 16 کروڑ 92 لاکھ 57 ہزار روپے کے فنڈز مختص کیے تھے، لیکن سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے متعدد اضلاع میں اس منصوبے پر تا حال عملدرآمد نہیں ہو سکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کی سست روی کی ایک وجہ فنڈز کی عدم فراہمی بھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 505595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش