0
Wednesday 16 Dec 2015 17:02

رینجرز اختیارات کا معاملہ، سندھ حکومت کی چار شرائط منظر عام پر آگئیں

رینجرز اختیارات کا معاملہ، سندھ حکومت کی چار شرائط منظر عام پر آگئیں
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت رینجرز کو خصوصی اختیارات دینے میں توسیع کیوں نہیں کر رہی؟ بلی آخر تھیلے سے باہر آگئی۔ اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت دراصل کرپشن میں ملوث سیاسی شخصیات کو بچانے کا بندوبست کر رہی ہے۔ سندھ حکومت کی طرف سے اسمبلی میں رینجرز اختیارات میں توسیع سے متعلق قرارداد کے مبینہ مسودہ کے مطابق سندھ حکومت نے قرارداد میں چار شرائط لگائی ہیں، اور وفاق سے سفارش کی جائی گی کہ رینجرز سیاسی شخصیات، سرکاری دفاتر، افسران اور فلاحی اداروں کےخلاف براہ راست کارروائی نہیں کر سکے گی، ان تمام شخصیات اور اداروں کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے رینجرز حکام کو وزیر اعلیٰ سندھ سے اجازت لینا ہوگی۔ ان شرائط کی بناء پر سندھ حکومت رینجرز کو خصوصی اختیارات دینے میں توسیع پر رضامند ہے۔
خبر کا کوڈ : 505613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش