QR CodeQR Code

اگر ہم نے اب بھی سانحہ مشرقی پاکستان سے سبق نہ سیکھا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی، میاں مقصود احمد

16 Dec 2015 19:25

اسلام ٹائمز: منصورہ سے جاری بیان کے مطابق جماعت اسلامی پنجاب کے امیر کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور میں معصوم بچوں کے ساتھ جو سفاکی اور بربریت کی انتہا کی گئی اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ16دسمبر پاکستان کے لئے سانحات کا دن ہے۔ یہ دن پاکستانی تاریخ میں ایک سیاہ ترین باب کے طور پر لکھا جا چکا ہے۔ پوری قوم ہر سال اس دن کو دکھ اور افسوس کے ساتھ مناتی ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ ہمارے حکمرانوں نے مشرقی پاکستان کے ٹوٹنے کے سانحہ سے سبق نہیں سیکھا۔ تاریخ گواہ ہے کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے ماضی سے سبق سیکھتی ہیں۔ اگر ہم نے اب بھی سانحہ مشرقی پاکستان سے سبق نہ سیکھا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 71 کے افسوس ناک واقعہ کے بعد 16 دسمبر 2014 کو ایک اور افسوسناک سانحہ رونما ہوا۔ اس بدترین سانحے میں ڈیڑھ سوکے قریب پھول جیسے بچوں کو مسل دیا گیا۔ ملکی تاریخ کے اس اندوہناک واقعہ کو ایک سال کا عرصہ مکمل ہو چکا ہے۔ سانحہ پشاور میں معصوم بچوں کے ساتھ جس سفاکی اور بربریت کی انتہا کی گئی اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔


خبر کا کوڈ: 505658

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/505658/اگر-ہم-نے-اب-بھی-سانحہ-مشرقی-پاکستان-سے-سبق-نہ-سیکھا-تاریخ-ہمیں-معاف-نہیں-کرے-گی-میاں-مقصود-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org