QR CodeQR Code

سعودی فوجی اتحاد میں شرکت اور کردار ادا کرنیکا فیصلہ تفصیلات ملنے کے بعد کیا جائیگا، پاکستان

16 Dec 2015 23:05

اسلام ٹائمز: ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی فوجی اتحاد کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ عسکریت پسندی کو کچلنے کیلئے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہر کوشش کی حمایت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف سعودی عرب کی جانب سے 34 ممالک پر مبنی نئے فوجی اتحاد کی حمایت کا اعلان کیا ہے تاہم ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نئے فوجی اتحاد سے متعلق تفصیلات کا منتظر ہے، ان تفصیلات کے ملنے پر ہی پاکستان اس اتحاد میں اپنے کردار اور شرکت سے متعلق کوئی فیصلہ کرے گا۔ ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ عسکریت پسندی کو کچلنے کیلئے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہر کوشش کی حمایت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی کے وزراء خارجہ نے رواں سال اپنے اجلاس میں دہشتگردی کو کچلنے کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مکمل سپورٹ کی تھی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سعودی عرب کی جانب سے بننے والے چونتیس ممالک پر مبنی نئے فوجی اتحاد کی حمایت کرتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس نئے اتحاد کی تفصیلات کا منتظر ہے۔ مزید معلومات ملنے کے بعد ہی پاکستان اپنے کردار اور اس اتحاد میں شرکت سے متعلق کوئی فیصلہ کرے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انتہائی قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک دہشتگردی کے خلاف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 505705

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/505705/سعودی-فوجی-اتحاد-میں-شرکت-اور-کردار-ادا-کرنیکا-فیصلہ-تفصیلات-ملنے-کے-بعد-کیا-جائیگا-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org