0
Wednesday 16 Dec 2015 23:08

تحریک حرمت رسولﷺ کی بھارتی سیاستدان کی جانب توہین رسالت کی مذمت

تحریک حرمت رسولﷺ کی بھارتی سیاستدان کی جانب توہین رسالت کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے زیراہتمام بھارتی سیاستدان کملیش تیواڑی کی جانب سے شان رسول ﷺ میں گستاخی کرنے کے خلاف نیوز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 سے زائد دینی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ لاہور پریس کلب میں منعقدہ نیوز کانفرنس میں صدر جے یو آئی پنجاب قاری زوار بہادر، شیر محمد، نعیم پاشا، امیر بہادر خان ہوتی، محمد جمیل فیضی، قاری محمد یوسف، ملک جمشید، سید عبدالوحید شاہ اور حافظ عبدالغفار روپڑی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہندو سبھا تنظیم کے صدر کملیش تیواڑی کی جانب سے حرمت رسول ﷺ کے خلاف ہونے والی گستاخی پر عالم اسلام نوٹس لے، بھارتی سیاستدان کے اس واقعے کے بعد پوری اُمت مسلمہ کے دل شدید زخمی ہیں۔ رہنماؤں نےحکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں بھارت سے فوری رابطہ کرے اور ملعون کملیش تیواڑی کو فوری قرار واقعی سزا دلائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 505706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش