QR CodeQR Code

قیام امن کیلئے تکفیریت کا ملک سے خاتمہ کرنے کا عزم کرنا ہوگا، علامہ اسدی

17 Dec 2015 11:49

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم واحد لوگ تھے کہ جو ان دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا روز اول سے مطالبہ کرتے رہے لیکن ناعاقبت اندیش حکمران اور سیاسی جماعتوں کی صفوں میں چھپے دہشتگردوں کے ہمدرد قوم کو مذاکرات کے نام پر گمراہ کرتے رہے، اور دہشتگردوں کو اپنی وحشیانہ اور بزدلانہ کارروائیوں کا جواز فراہم کرتے رہے، نتیجہ یہ ملا کہ سینکڑوں معصوم پھولوں اور دیگر پاکستانیوں کے جنازوں کو کندھا دینا پڑا۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ پشاور اور دیگر سانحات میں شہید ہونیوالے بچوں کے قاتل اور ان کے ہمدرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، دہشتگردوں کیخلاف کارروائی اور اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ان کے سہولت کاروں، سیاسی سرپرستوں پر ہاتھ ڈالنا ہوگا، شہداء پاکستان کے باہمت اور شجاع لواحقین خراج تحسین کے قابل ہیں، جنہوں نے اپنے عزم و ہمت سے دشمن کو رسوا کیا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے سانحہ پشاور کے شہداء کی برسی کی مناسبت سے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہم واحد لوگ تھے کہ جو ان دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا روز اول سے مطالبہ کرتے رہے، لیکن ناعاقبت اندیش حکمران اور سیاسی جماعتوں کی صفوں میں چھپے دہشتگردوں کے ہمدرد قوم کو مذاکرات کے نام پر گمراہ کرتے رہے، اور دہشتگردوں کو اپنی وحشیانہ اور بزدلانہ کارروائیوں کا جواز فراہم کرتے رہے، نتیجہ یہ ملا کہ سینکڑوں معصوم پھولوں اور دیگر پاکستانیوں کے جنازوں کو کندھا دینا پڑا، اے پی ایس میں ان سفاک درندوں نے بربریت کی انتہا کر دی، آج ہمیں بحثیت قوم یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ اس تکفیری ازم کو وطن عزیز میں سے جڑ سے ختم کر دیں، لیکن بدقسمتی سے ہماری سیاسی جماعتیں آج بھی ان شرپسندوں کو اپنے اقتدار اور مفاد کیلئے تحفظ فراہم کرنے میں پیش پیش ہیں، آج بھی اس پرآشوب دور میں ہم ملکی مفادات کا سودا کرتے رہے تو اس کا خمیازہ ہماری آنے والی نسلیں بھگتیں گی۔


خبر کا کوڈ: 505733

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/505733/قیام-امن-کیلئے-تکفیریت-کا-ملک-سے-خاتمہ-کرنے-عزم-کرنا-ہوگا-علامہ-اسدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org