QR CodeQR Code

ڈیرہ مراد جمالی،نیٹو کے قافلے پر فائرنگ،20 آئل ٹینکرز جل گئے

15 Jan 2011 12:37

اسلام ٹائمز:نیٹو کے متاثرہ آئل ٹینکرز کے ڈرائیورز مقامی ہوٹل میں کھانا کھانے کی غرض سے رکے تھے کہ اچانک کار میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے آئل ٹینکرز پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے نیٹو کے 10 آئل ٹینکرز میں آگ بھڑک اٹھی


ڈیرہ مراد جمالی:اسلام ٹائمز-بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نامعلوم افراد نے نیٹو کے 20  آئل ٹینکرز پر فائرنگ کر کے آگ لگا دی۔ لیویز ذرائع کے مطابق نیٹو کے متاثرہ آئل ٹینکرز کے ڈرائیورز مقامی ہوٹل میں کھانا کھانے کی غرض سے رکے تھے کہ اچانک کار میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے آئل ٹینکرز پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے نیٹو کے 10 آئل ٹینکرز میں آگ بھڑک اٹھی۔ فائربرگیڈ کے عملے کے تاخیر سے پہنچنے کے باعث آگ کے شعلوں نے نیٹو کے مزید 10 آئل ٹینکرز، قریبی ہوٹل اور ٹائر کی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔ دوسری جانب شدت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث فائربریگیڈ کے عملے کو آگ پر قابو پانے میں سخت دشواری کا سامنا ہے جبکہ قریبی آبادی کے لوگوں میں سخت خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔





خبر کا کوڈ: 50574

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/50574/ڈیرہ-مراد-جمالی-نیٹو-کے-قافلے-پر-فائرنگ-20-آئل-ٹینکرز-جل-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org