QR CodeQR Code

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

17 Dec 2015 12:39

اسلام ٹائمز: فاٹا میں ساڑھے سات لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔ انسداد پولیو مہم 14 دسمبر سے شروع ہونے والی تھی تاہم سانحہ اے پی ایس کےشہداء کی برسی کے باعث مہم 17 دسمبر تک ملتوی کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اور فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی جس میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو ٔکے قطرےپلائے جا رہے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران خیبر پختونخوا میں 54 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر ہے۔ گھر گھر جاکر بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے سات ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ فاٹا میں ساڑھے سات لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔ انسداد پولیو مہم 14 دسمبر سے شروع ہونے والی تھی تاہم سانحہ اے پی ایس کےشہداء کی برسی کے باعث مہم 17 دسمبر تک ملتوی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 505847

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/505847/پشاور-سمیت-خیبرپختونخوا-میں-تین-روزہ-انسداد-پولیو-مہم-کا-ا-غاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org