0
Thursday 17 Dec 2015 13:46

آصف زرداری رحمان ملک کے ہمراہ اہم ایجنڈے کے تحت سعودی عرب پہنچ گئے

آصف زرداری رحمان ملک کے ہمراہ اہم ایجنڈے کے تحت سعودی عرب پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹریریز کے صدر آصف علی زرداری سعودی حکومت کی دعوت پر رحمان ملک کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سعودی حکومت کی دعوت پر دورہ کیلئے سعودی عرب پہنچے ہیں، جبکہ سینیٹر رحمان ملک بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ آصف زرداری کے پاکستان آنے یا نہ آنے کا فیصلہ سعودی عرب میں ہوگا، جبکہ آصف علی زرداری نے رحمان ملک کو دبئی طلب کیا تھا، اور رحمان ملک ان کے ہمراہ دبئی سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہوئے۔ رحمان ملک نے دبئی روانگی سے قبل اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں، سابق صدر سعودی عرب کی دعوت پر دورہ پر گئے ہیں، جہاں ان کی اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 505857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش