0
Thursday 17 Dec 2015 14:51

یوم سقوط ڈھاکہ پر جماعت اسلامی کی جانب سے سیمینار کا انعقاد

یوم سقوط ڈھاکہ پر جماعت اسلامی کی جانب سے سیمینار کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی فیصل آباد کے زیر اہتمام المرکزالاسلامی چنیوٹ بازار میں یوم سقوط ڈھاکہ پر خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ کیا۔ مقررین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کبھی بھی پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا، اس نے 71ء میں پاکستان کو دو لخت کیا، بھارت آج بھی اپنے تخریب کاروں کے ذریعے بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی کروا رہا ہے، مکار دشمن نے سانحہ پشاور کے لئے بھی 16 دسمبر کا دن چن کر ہمارے زخموں پر نمک پاشی کی۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں بھی اسلام پسندوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے، وطن عزیز کو ٹوٹنے سے بچانے والوں کو پھانسی کے پھندوں پر لٹکایا جا رہا ہے۔ مقررین نے کہا کہ آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے بچے پوری قوم کے بچے تھے، حکمران محض آلو پیاز کی تجارت، فنکاروں کے طائفوں کے تبادلوں اور کرکٹ کیلئے قومی امنگوں کا خون نہ کریں۔ بعدازاں جماعت اسلامی یوتھ ونگ اور اسلامی جمعیت طلبہ کے سیکڑوں کارکنان نے چوک گھنٹہ گھر تک سقوط ڈھاکہ اور سانحہ پشاور کے خلاف ریلی بھی نکالی۔ سیمینار سے جماعت اسلامی کے رہنمائوں محبوب الزمان بٹ، عظیم رندھاوا، رانا وسیم، رائے اکرم کھرل، غلام عباس خان، رانا عدنان اور علی رضا نے بھی خطاب کیا۔ 

خبر کا کوڈ : 505873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش