0
Saturday 15 Jan 2011 14:47

آگسٹا آبدوز ڈیل،صدر زرداری نے کمیشن لیا،فرانسیسی ویب سائٹ

آگسٹا آبدوز ڈیل،صدر زرداری نے کمیشن لیا،فرانسیسی ویب سائٹ
پیرس:اسلام ٹائمز-فرانسیسی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے آگسٹا آبدوز اسکینڈل کی انکوائری کرنے والے مجسٹریٹ نے پاکستان سے اس کیس سے متعلق سرکاری دستاویزات حاصل کر لی ہیں۔ نوے کی دہائی میں پیپلز پارٹی حکومت کے دوران پاکستان نے فرانس سے آگسٹا آبدوز حاصل کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔ ویب سائٹ نے الزام لگایا ہے کہ آصف علی زرداری نے اس ڈیل میں کمیشن وصول کیا تھا اور کراچی میں مئی 8،دو ہزار دو کو فرانسیسی انجینئرز پر بم حملے میں گیارہ انجینئر کی ہلاکت کی وجہ فرانس کی طرف سے اس کمیشن کی منسوخی تھی،جس کا آصف علی زرداری سے وعدہ کیا گیا تھا۔ صدر زرداری کی میڈیا ایڈوائزر فرح ناز اصفہانی کا کہنا ہے کہ انہوں نے رپورٹ نہیں دیکھی اس لیے کوئی تبصرہ نہیں کریں گی، دوسری جانب میڈیا نے فرحت اللہ بابر سے بھی رابطہ کرنیکی کوشش کی گئی مگر کوئی جواب نہیں ملا۔ 
ادھر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ فرانسیسی اخبار کے مطابق آصف زرداری نے آگسٹا آبدوز میں کمیشن لیا۔ پنجاب بینک پر پچاس ارب کا ڈاکہ نہ ڈالا جاتا تو آج صوبے بھر میں دانش اسکول کھولتے۔ لاہور میں مسلم لیگ نواز کے ایک سو پانچ ویں یوم تاسیس پر تقریب سے خطاب میں انہوں نے استفسار کیا کہ اربوں ڈالر کے قرضے کہاں گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس ملک کے اعلیٰ عہدیداروں پر کرپشن کے الزامات ہوں اور غریب ایڑیاں رگڑ رگڑ کے مر جائے، وہ قائداعظم کا پاکستان نہیں ہو سکتا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں مسلم لیگی دھڑوں کے اتحاد پر اعتراض نہیں، مگر پہلے کوئی اپنے ماضی پر شرمندگی تو ظاہر کرے۔ پھر وہ اتحاد کا نمائندہ بن کر ہر ایک کے پاس جانے کو تیار ہوں گے۔

خبر کا کوڈ : 50591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش