0
Thursday 17 Dec 2015 17:30

کچھی کینال منصوبے پر بلوچستان کی حدود میں تعمیراتی کام زور و شور سے جاری

کچھی کینال منصوبے پر بلوچستان کی حدود میں تعمیراتی کام زور و شور سے جاری
اسلام ٹائمز۔ جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور اقتدار میں کچھی کینال منصوبے کا افتتاح کیا گیا تھا۔ کئی سالوں کے بعد کچھی کینال کے منصوبے کا تعمیراتی کام بلوچستان کی حدود میں پہنچ گیا، جبکہ تعمیراتی کام زور شور سے جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق چھ کلومیٹر فاصلے میں ہونے والے کام میں ناقص میڑیل کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ میئرمنٹ بک (ایم بی) کے مطابق کرنے کی بجائے سیمنٹ کا استعمال سریا کی مقدار کی کمی بتائی گئی ہے۔ تعمیر شدہ کے کام کو دوبارہ اکھاڑ دیا گیا ہے۔ نیب بلوچستان نے نوٹس لیتے ہوئے ایکس ای این پٹ فیڈر کینال ڈیرہ مراد جمالی ریاض بلوچ کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم کا کام کے معائنہ کرنے کیلئے ڈیرہ بگٹی پہنچ گئی۔ کسانوں زمینداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ رابطہ کرنے پر ایکس ای این پٹ فیڈر کینال ڈیرہ مراد جمالی ریاض بلوچ نے بتایا کہ اس وقت کچھی کینال منصوبے پر بھاری مشینری کے ساتھ کام تیزی سے جاری ہے، جبکہ اس سے قبل کام کرنے والی کمپنی کے کام میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، اس کمپنی کا ٹھیکہ مسنوخ کرکے نئی کمپنی کو کام دیا گیا ہے، جس پر ڈیرہ بگٹی کے علاقہ میں تیزی سے کام جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 505919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش