0
Thursday 17 Dec 2015 17:45

پشتون ملت کی سرزمین کو آگ و خون میں دھکیلنے والوں کی قبروں کا بھی ٹرائل ہونا چاہیئے، اصغر خان اچکزئی

پشتون ملت کی سرزمین کو آگ و خون میں دھکیلنے والوں کی قبروں کا بھی ٹرائل ہونا چاہیئے، اصغر خان اچکزئی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتون ملت کی سرزمین کو آگ و خون میں دھکیلنے والوں کی قبروں کا بھی ٹرائل ہونا چاہیئے۔ پشتون قوم اپنے ساتھ مظالم کرنے والوں کو اچھی طرح جانتی ہے۔ سانحہ پشاور میں ملوث عناصر کا مقصد خوف و ہراس پیدا کرنا تھا، تاکہ کوئی بھی پشتون بچہ یا بچی سکولز کا رخ نہ کرے۔ اکابرین کو ہم سے چھین لینے کے بعد مستقبل کے معماروں کو ٹارگٹ کرنے کا مقصد قوم کو جہالت کے اندھیروں میں دھکیلنا تھا۔ آپریشن سے مطمئن نہیں، قوم کو ولی باغ سے شروع کی گئی تحریک کا حصہ بن کر دشمن کے مقابلے میں متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے پشاور آرمی پبلک سکول میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے 144 معصوم اور نہتے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی قربانی کو کسی طور پر بھی رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پشتون وطن کو پرائے اجنبیوں کے حوالے کس نے کیا، یہ سب جانتے ہیں۔ اس ملک کی منظم فوج اور اسے ایٹمی قوت بنانے میں ہمارا ہی خون شامل ہیں۔ اس وقت بھی ڈبل اسٹینڈرڈ کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ پشتون وطن میں بدمعاشوں کو کوئی کچھ نہیں کہتا۔ ہاں البتہ جو لوگ ملک کے کسی اور حصے میں بدمعاشی کریں، ان سے فوری اور آہنی ہاتھوں سے نمٹا جاتا ہے۔ جو درست رویہ نہیں۔ ڈیورنڈ لائن کے اس پار یا پھر اس پار ہونے والی قتل و غارت گری کو برداشت نہیں کرسکتے۔ اس سے لائن کے دونوں جانب کے لوگ متاثر ہوں گے۔ مگر کسی نے بھی اس بارے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ مقررین نے ریفرنس میں موجود کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ہر وطن دشمن کو دشمن کہتے ہوئے فخر افغان باچا خان کے فلسفہ عدم تشدد پر کار بند رہیں۔
خبر کا کوڈ : 505921
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش