0
Thursday 17 Dec 2015 21:43

امریکی کمپنی کا کرسمس پر ملازمین کو فی کس ایک لاکھ ڈالر بونس دینے کا اعلان

امریکی کمپنی کا کرسمس پر ملازمین کو فی کس ایک لاکھ ڈالر بونس دینے کا اعلان

اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں گیس اور تیل پیدا کرنے والی کمپنی کے مالک کی دریادلی اور سخاوت نے دنیا بھر کو اس وقت حیران کر دیا، جب اس سال بہتر کارکردگی پر کمپنی کے سی ای او نے کمپنی کے ہر ایک رکن کو ایک لاکھ ڈالر کا کرسمس بونس دینے کا اعلان کیا۔ امریکی کمپنی کے یہ ملازمین اپنے ادارے کو دنیا کی 100 بہترین کمپنیوں میں سے تیسری بہترین کمپنی قرار دیتے ہیں، جس کے مالک نے اپنے ملازمین سے وعدہ کیا تھا کہ اگر ان کا ادارہ 5 برس میں دُگنی ترقی کرے گا تو وہ اپنے ملازمین کو ناقابل یقین انعام بونس میں دیں گے۔ مالک کی جانب سے کیا گیا وعدے پورا کردیا گیا ہے اور اس کرسمس پر کمپنی نے ملازمین کو ایک لاکھ ڈالر بونس میں دے کر ان کی خوشیاں دوبالا کر دی ہیں۔ ملازمین کے مطابق بونس ملنے کا دن گویا ان کی زندگی تبدیل کرنے کا ایک اہم روز ہے کیونکہ جیسے ہی کمپنی نے بونس کا اعلان کیا لوگ خوشی سے رونے لگے اور ملازمین ایک دوسرے کو گلے لگانے لگے اور اس دن کو غیرمعمولی قرار دیا۔ لیکن اسی کمپنی نے2010 میں بھی اپنے ملازمین کو ایک اور تحفہ دیا تھا جس میں انہیں 50 ہزار ڈالر کی کار یا 35 ہزار ڈالر کیش میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا تھا۔

خبر کا کوڈ : 505938
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش