0
Thursday 17 Dec 2015 22:53

پاکستان نے سعودی فوجی اتحاد میں باضابطہ شمولیت کی تصدیق کردی

پاکستان نے سعودی فوجی اتحاد میں باضابطہ شمولیت کی تصدیق کردی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے 34 ملکوں پر مشتمل سعودی فوجی اتحاد میں باضابطہ شمولیت کی تصدیق کر دی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں اتحاد پر اعتماد میں نہ لینے کی خبریں بےبنیاد ہیں۔ سعودی حکومت سے پاکستان کے ممکنہ کردار کی تفصیل مانگ لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، سعودی فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت پر قیاس آرائیاں دفتر خارجہ کے بیان کے بعد ختم ہو گئیں۔ ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان قاضی خلیل اللہ نے بتایا کہ پاکستان سعودی فوجی اتحاد کا باقاعدہ رکن ہے، اتحاد پر اعتماد میں نہ لینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ اتحاد میں پاکستان کا کیا کردار ہوگا، اس پر سعودی عرب سے بات چیت جاری ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی کانگریس کی پاکستانی جوہری پروگرام پر تشویش کو بھی مسترد کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے اور اس کا جوہری پروگرام کم ازکم دفاعی صلاحیت پر مبنی ہے۔ قاضی خلیل اللہ نے بھارتی پارلیمنٹ میں سشما سوراج کے دورہ پاکستان کے بارے میں بیان پر تبصرے سے گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بامقصد اور بامعنی مذاکرات چاہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 505956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش