QR CodeQR Code

فیصل آباد میں ماں نے 3 کمسن بیٹیوں کو زہر پلاکر خودکشی کرلی

17 Dec 2015 23:55

اسلام ٹائمز: مکوانا کے علاقے ٹھڈی والا کی رہائشی عائشہ بی بی نے اپنے شوہر کے ساتھ گھریلو حالات سے تنگ آکر گندم میں رکھی جانے والی گولیوں کو دودھ میں گھول کر اپنی 3 بچیوں 8 ماہ کی نور فاطمہ، 6 سالہ بسمہ اور 12 سالہ شہربانو کو پلائیں اور اس کے بعد خود بھی زہریلا دودھ پی لیا۔


اسلام ٹائمز۔ مکوانا فیصل آباد کے علاقے ڈھڈی والا میں ایک خاتون نے گھریلو جھگڑے پر اپنی 3 کمسن بچیوں کو زہر پلانے کے بعد خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ فیصل آباد میں مکوانا کے علاقے ٹھڈی والا کی رہائشی عائشہ بی بی نے اپنے شوہر کے ساتھ گھریلو حالات سے تنگ آکر گندم میں رکھی جانے والی گولیوں کو دودھ میں گھول کر اپنی 3 بچیوں 8 ماہ کی نور فاطمہ، 6 سالہ بسمہ اور 12 سالہ شہربانو کو پلائیں اور اس کے بعد خود بھی زہریلا دودھ پی لیا۔ چاروں ماں بیٹیوں کو اسپتال پہنچایا گیا، جہاں عائشہ بی بی، نور فاطمہ اور بسمہ دم توڑ گئیں جب کہ شہر بانو کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


خبر کا کوڈ: 505976

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/505976/فیصل-آباد-میں-ماں-نے-3-کمسن-بیٹیوں-کو-زہر-پلاکر-خودکشی-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org