0
Friday 18 Dec 2015 00:05

ایران سے عالمی پابندیاں ختم ہوتے ہی گیس پائپ لائن پر کام تیز ہوجائے گا، سیکرٹری پیٹرولیم

ایران سے عالمی پابندیاں ختم ہوتے ہی گیس پائپ لائن پر کام تیز ہوجائے گا، سیکرٹری پیٹرولیم
اسلام ٹائمز۔ وزیر برائے دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین نے قومی اسمبلی کو بتایا ہےکہ پاکستان مشاق طیارے برآمد کرنے کی پوزیشن میں ہے، ایران سے 20، ترکی سے 22 مشاق طیاروں کی فروخت پر بات ہو رہی ہے، جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی برآمد کے لیے 8 ممالک سے بات چل رہی ہے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر زاہد حامد نے وقفہ سوالات کے دوران بتایا کہ پی آئی اے پر خصوصی کمیٹی کے لیے صنعت نے نام نہیں دیئے، سینیٹ پی آئی اے پر اپنی الگ کمیٹی تشکیل دے گا، قومی اسمبلی میں پی آئی اے پر خصوصی کمیٹی بنائے کی تحریک منظور کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 4 سال میں بدعنوانی کے کیسز میں 2113ء تحقیقات کی گئیں، 4سال کے دوران بدعنوانی کی 2174 تحقیقات مکمل کی گئیں، بدعنوانی کے 900 کیسز کی تفتیش کی گئی، وفاقی وزیر زاہد حامد نے کہا کہ تفتیش کی روشنی میں 752ریفرنسز دائر کیے گئے، اس وقت ہائیکورٹس میں بدعنوانی کے 2250 کیسز زیرالتوا ہیں، گزشتہ دو سال کے دوران نیب نے خردبرد کی گئی 7 ارب 50 کروڑ روپے کی رقم برآمد کروائی۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے رضاکارانہ واپسی کے ذریعے 5 ارب 55 کروڑ، پلی بارگین سے 1 ارب 95 کروڑ حاصل ہوئے، زاہد حامد نے بتایا کہ بنگلہ دیش میں نیشنل بینک میں کرپشن کا معاملہ نیب کے پاس ہے، صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ پلی بارگین کا طریقہ غیر منصفانہ ہے، زاہد حامد نے کہا کہ نیب کے قانون میں رضاکارانہ واپسی اور پلی بارگین کا آپشن موجود ہے، پارلیمانی سیکرٹری پیٹرولیم عمر زادی ٹوانہ نے کہا کہ پی ایس او ملک میں ایل این جی درآمد کر رہی ہے، ملک میں درآمد کردہ آر ایل این جی کا 21 فیصد کھاد فیکٹریز کو دیا گیا، سی این جی کو گیس کی فراہمی بند کرکے گھریلو صارفین کو دی جا رہی ہے، گیس کی کمی کا مسئلہ صرف پنجاب میں ہے، انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں تاخیر ایران پر عالمی پابندیوں کے باعث ہے، ایران سے عالمی پابندیاں ختم ہوتے ہی گیس پائپ لائن پر کام تیز ہو جائے گا، ایران سے پابندیاں ختم ہونے کے بعد 36 ماہ میں پاک ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔

وزیر مملکت شیخ آفتاب نے کہا کہ شاہراہ ریشم کو کشادہ کرنے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے، وزیر برائے دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین نے بتایا کہ پاکستان مشاق طیارے برآمد کرنے کی پوزیشن میں ہے، ایران سے 20، ترکی سے 22 مشاق طیاروں کی فروخت پر بات ہو رہی ہے، جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی برآمد کے لیے 8 ممالک سے بات چل رہی ہے، رانا تنویر حسین نے کہا کہ سندھ حکومت اسلحہ مقامی صنعت سے خریدے، سندھ کے ارکان پارلیمنٹ صوبائی حکومت کو مقامی اسلحہ خریدنے پر آمادہ کریں، مسلح افواج کی 80 فیصد ضروریات اپنی دفاعی پیداوار کے اداروں سے پوری کرتے ہیں، 20 فیصد فوجی و دفاعی آلات درآمد کرتے ہیں، رانا تنویر حسین نے کہا کہ تمام صوبوں سے کہا ہے کہ وہ ہماری انڈسٹری سے سامان خریدیں، ہمارے پاس جدید ٹیکنالوجی ہے، صوبوں اور مختلف اداروں کو بکتر بند گاڑیاں اور اسلحہ بھی دے رہے ہیں، ہزاروں افراد دفاعی اداروں میں کام کر رہے ہیں، ہزاروں افراد دفاعی اداروں میں کام کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 505980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش