0
Friday 18 Dec 2015 00:39

بھٹو زرداری کی طویل عرصے بعد پارلیمنٹ ہاوس آمد، ارکان کا شاندار استقبال

بھٹو زرداری کی طویل عرصے بعد پارلیمنٹ ہاوس آمد، ارکان کا شاندار استقبال
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی طویل عرصے بعد پارلیمنٹ ہاوس آمد۔ ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور گھل مل گئے۔ بلال بھٹو زداری نے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کے لیے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا مطالبہ بھی کیا۔ سینیٹر اعتزاز احسن کی دعوت پر بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاوس پہنچے تو ماحول ہی کچھ اور تھا۔ بلاول کا پارلیمنٹ ہاوس کے داخلی گیٹ سے لے کر چئیرمین سینیٹ چیمبر تک اور پھر سینیٹرز سروس سینیٹر تک گرم جوشی سے استقبال کیا گیا جہاں ان کے اعزاز میں ہائی ٹی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ قائمقام صدر اور چئیرمین سینیٹ رضا ربانی سے ملاقات کے لیے بلاول پہنچے تو مسکرا کر پہلے اسلام و علیکم چیئرمین صاحب کہتے ہوئے مخاطب ہوئے پھر ساتھ ہی کہا چئیرمین یا صدر صاحب کہوں تو رضا ربانی نے بھی قہقہ لگایا اور انہیں اپنے چیمبر میں لے گئے۔ بلاول نے سینیٹر اعتزاز احسن کی جانب سے دی گئی ہائی ٹی پارٹی میں شرکت کی جہاں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کے ارکان نے انہیں ویلکم کہا۔ اس موقع پر بلاول نے ارکان پارلیمان کیساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔ تقریب کے شرکا سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو اپنی بالادستی تسلیم کرانا ہوگی، صرف جمہوریت ہی مسائل کا حل ہے، ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ دہشتگردوں کے خلاف مائنڈ سیٹ کی جنگ جیتنا ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 505986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش