0
Friday 18 Dec 2015 14:52

کراچی، 12 ربیع الاول پر 30 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہونگے

کراچی، 12 ربیع الاول پر 30 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہونگے
اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے بارہ ربیع الاول کے موقع پر کراچی بھر سے نکالے جانے والے جلوسوں، ریلیوں اور اجتماعات کی سیکیورٹی کیلئے پولیس کی تعیناتی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ بارہ ربیع الاول کے موقع پر شہر بھر میں 458 جلوسوں، 57 ریلیوں اور ایک ہزار سے زائد اجتماعات کی حفاظت کیلئے 30 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا، جس میں 574 موٹر سائیکلیں، جبکہ 521 پولیس موبائلیں بھی مسلسل گشت کرینگی، جبکہ سب سے زیادہ پولیس کی نفری ایسٹ زون میں تعینات کی گئی ہے۔ بارہ ربیع الاول کے موقع پر پولیس نفری کی تعیناتی کے حوالے سے کراچی پولیس چیف کی جانب سے جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق ویسٹ زون میں مجموعی طور پر 174 جلوس، 52 ریلیاں اور 645 اجتماعات منعقد ہونگے، اور ان کی سیکیورٹی کیلئے مجموعی طور پر 4 ہزار 439 پولیس افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

ساؤتھ زون میں مجموعی طور پر 76 جلوسوں، 5 ریلیوں اور 82 اجتماعات کی سیکیورٹی کیلئے 3 ہزار 531 پولیس افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا، جبکہ ایسٹ زون میں مجموعی طور پر 208 جلوسوں اور 388 اجتماعات کی سیکیورٹی کیلئے 18 ہزار 963 پولیس افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ سیکیورٹی پلان کے مطابق ویسٹ زون میں 110 موٹر سائیکل اور اتنی ہی پولیس موبائلیں، ساؤتھ زون میں 60 موٹر سائیکلیں اور 62 پولیس موبائلیں، جبکہ ایسٹ زون میں 404 موٹر سائیکلیں اور 349 پولیس موبائلیں گشت پر مامور ہونگی۔ کراچی پولیس چیف مشتاق مہر نے تمام زونل ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ بارہ ربیع الاول کے موقع پر سیکیورٹی کے اقدامات کو انتہائی فول پروف بنایا جائے، اور فرائض کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی غفلت و لاپروائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 506057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش