0
Friday 18 Dec 2015 16:26

حکومت اور تاجروں کے درمیان ودہولڈنگ ٹیکس 0.1 فیصد رکھنے پر اتفاق

حکومت اور تاجروں کے درمیان ودہولڈنگ ٹیکس 0.1 فیصد رکھنے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت اور تاجروں کے درمیان ود ہولڈنگ ٹیکس 0.1 فیصد کرنے پر اتفاق ہوگیا جب کہ وزیر خزانہ کا کہنا ہےکہ ود ہولڈنگ ٹیکس 31 دسمبر تک 0.3 فیصد رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی ٹیم اور تاجروں کے درمیان مذاکرات ہوئے، جس میں تاجروں کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس کے حوالے سے تحفظا ت پیش کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور تاجروں کےد رمیان ودہولڈنگ ٹیکس 0.1 فیصد رکھنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ تاجروں کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کے معاملے پر بات ہوئی، اس ٹیکس کے اطلاق کے لیے چند روز میں معاملات طے کرلیں گے تاہم 31 دسمبر تک ود ہولڈنگ ٹیکس 0.3 فیصد ہی رہے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ٹیکس دہندگان پر آج بھی ود ہولڈنگ ٹیکس نہں ہے، نادہندگان جب ٹیکس ادا کریں گے تو کوئی ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں ہو گا، ٹیکس نادہندگان کے لئے ایک اسکیم فائنل کی ہے، جو چند دنوں میں سب کے سامنے آجائے گی، جسے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کا خوف ختم ہو جائے گا جب کہ تاجروں میں پایا جانے والا خوف بھی ختم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سب نے مل کر ٹیکس نیٹ اسکیم کو کامیاب بنانا ہے تاکہ جو پیسے لوگوں کی جیب میں جاتے ہیں وہ حکومت کے خزانے میں جائیں۔ 

وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ حکومت اور تاجروں کے متفقہ پیکج لانے پر اتفاق ہوا ہے جس کا اعلان ایک ہفتے میں کردیا جائے گا، جب کہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان 31 دسمبر کے بعد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر قوانین میں تبدیلی کی ضرورت محسوس ہوئی یا کسی کو تحفظات ہوئے تو وہ دور کردیں گے۔ اس موقع پر تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومتی ٹیم نے ہماری گزارشات کو تحمل سے سنا ٹیکس کلچرکےفروغ کے لیے حکومت کے ساتھ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 506071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش