0
Friday 18 Dec 2015 17:30

سعودی بادشاہ کا نائیجیریا کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، اہل تشیع کے قتل عام پر بھرپور حمایت کا اعلان

سعودی بادشاہ کا نائیجیریا کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، اہل تشیع کے قتل عام پر بھرپور حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے فرمانرواں شاہ سلمان نے نائیجیریا کے صدر محمد بوھاری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، سعودی بادشاہ نے اپنی اس ٹیلیفونک گفتگو میں نائیجیریا میں وہاں کی فوج کی جانب سے اہل تشیع کے قتل عام پر حکومت نائیجیریا سے مکمل ہم بستگی کا اظہار کیا اور سعودی عرب کی زیر قیادت تشکیل پانے والے 34 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد میں نائیجیریا کی شمولیت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق سعودی بادشاہ نے اپنی اس ٹیلیفونی گفتگو میں اشارتاً نائیجیریا کے اہل تشیع کی جانب سے حکومت نائیجیریا کے خلاف دہشتگردانہ اقدامات کی مذمت کی اور کہا کہ دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں سعودی عرب اپنے پورے قد کے ساتھ نائجیریا کی حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔ "المملکۃ" ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے نائیجیریا کے صدر کے ساتھ اپنی ٹیلیفونک گفتگو میں کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں سعودی عرب نائیجیریا کی حکومت کے ساتھ کھڑا ہے، اسی طرح نائیجیریا میں جو حالیہ دہشتگردی کے واقعات ہوئے ہیں، سعودی عرب ان پر بھی پوری طرح نائیجیریا کی حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔

سعودی عرب کے بادشاہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اسلام اس طرح کے دہشتگردی کے اقدامات کی مذمت کرتا ہے اور ہم بھی نائیجیریا میں امن و امان کو خراب کرنے کی کسی بھی بیرونی مداخلت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اپنی اس گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے سعودی بادشاہ نے سعودی عرب کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف تشکیل دیئے جانے والے اسلامی ممالک کے اتحاد میں شمولیت پر نائیجیریا کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ جواب میں نائیجیریا کے صدر محمد بوھاری سعودی عرب کی جانب سے نائیجیریا کے لئے امداد پر سعودی بادشاہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ عنقریب سعودی عرب کا دورہ کرینگے۔ یاد رہے کہ گذشتہ اتوار کو نائیجیریا کی فوج نے زاریا شہر میں اہل تشیع کے رہنما شیخ ابراہم زکزاکی اور حسینیہ بقیۃ اللہ پر حملہ کر دیا تھا، اس جارحانہ حملے میں 800 نہتے اہل تشیع شہید ہوگئے تھے۔ اس حملے میں شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہوگئے تھے اور اب وہ نائیجیریا کی قید میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 506116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش