0
Friday 18 Dec 2015 21:14

ایم کیو ایم کی تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کو ساتھ چلنے کی دعوت

ایم کیو ایم کی تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کو ساتھ چلنے کی دعوت
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی کے مسائل کے حل کیلئے تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور اے این پی کو بھی ساتھ چلنے کی دعوت دے دی، اور درخواست کی ہے کہ ہمارے ہاتھ مضبوط کریں، تاکہ ہم سب مل کر شہر کے عوام کی خدمت کر سکیں۔ لندن سے کراچی پہنچنے پر ڈاکٹر فاروق ستار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم وسیم اختر نے کہا کہ کراچی اس وقت کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے، کراچی کو ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنائیں گے، اگر ہم ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچتے رہے، تو مسائل حل نہیں ہوں گے، شہر میں سڑکوں، ذرائع آمدورفت اور پانی کے مسائل کو جلد حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی مخالفین سے کہتے ہیں کہ آئیں ہمارے ساتھ مل کر کراچی کے مسائل حل کریں، ہمارے ہاتھ مضبوط کریں، تاکہ مل کر شہر کی خدمت کر سکیں، ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، اور رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کریں گے۔ اس موقع پر فاروق ستارکا کہنا تھا کہ بااختیار اور باوسائل ادارے پاکستان کا مستقبل ہیں، منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیئے جائیں، تاکہ وہ عوام کی خدمت کرسکیں۔
خبر کا کوڈ : 506119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش