0
Friday 18 Dec 2015 22:35

پی آئی اے کو 4 ارب 40 کروڑ روپے کی مالی مدد فراہم کرنیکی منظوری

پی آئی اے کو 4 ارب 40 کروڑ روپے کی مالی مدد فراہم کرنیکی منظوری
اسلام ٹائمز۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے کو چار ارب چالیس کروڑ روپے کی مالی مدد فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں قومی ائیر لائن کو مالی تعاون کی تجویز پیش کی گئی۔ کمیٹی نے پی آئی اے کو چار ارب چالیس کروڑ روپے کی نقد امداد فراہم کرنے کی منظوری دی۔ ای سی سی نے تاپی گیس منصوبے میں دو سو ملین ڈالر سرمایہ کاری کرنے کی اجازت بھی دے دی۔ جبکہ پاکستان مشین ٹول فیکٹری کراچی کے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہوں کیلئے چھ کروڑ چالیس لاکھ روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 506131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب