0
Saturday 19 Dec 2015 12:22

حکومت توانائی بحران حل کرنے میں غیرسنجیدہ ہے، تسنیم احمد قریشی

حکومت توانائی بحران حل کرنے میں غیرسنجیدہ ہے، تسنیم احمد قریشی
اسلام ٹائمز۔ ڈویژنل کوارڈینیٹر پاکستان پیپلزپارٹی تسنیم احمد قریشی نے سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت توانائی بحران حل کرنے میں غیر سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے دعو ے ڈھونگ کے سوا کچھ بھی نہیں، حال ہی میں دبئی سمیت مختلف ممالک کی چھوٹی کمپنیوں سے پانچ ارب ڈالر سرمایہ کاری کے نام نہاد معاہدے دراصل ایک اور نندی پور سکینڈل کی تیاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ن لیگی حکومت کی لوٹ کھسوٹ اور بیڈ گورننس کو ہر سطح پر بے نقاب کرتی رہے گی۔

خبر کا کوڈ : 506192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش