0
Saturday 19 Dec 2015 15:40

تمام اسلامی ممالک کو شامل کئے بغیر مسلم ممالک کا فوجی اتحاد بے معنی ہے، صاحبزادہ حامد رضا

تمام اسلامی ممالک کو شامل کئے بغیر مسلم ممالک کا فوجی اتحاد بے معنی ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ تمام اسلامی ممالک کو شامل کئے بغیر مسلم ممالک کا فوجی اتحاد بے معنی ہے۔ مسلم ممالک کا اتحاد فرقہ واریت نہیں اسلام کی بنیاد پر بننا چاہیئے۔ حکومت سعودی اتحاد میں شمولیت سے پہلے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے۔ کراچی میں آپریشن کو ادھورا چھوڑنا انتہائی خطرناک ہے۔ پیپلز پارٹی ڈاکٹر عاصم کو بچانے کیلئے پورا سسٹم داؤ پر نہ لگائے۔ پنجاب میں احتساب شروع نہ ہونے کی وجہ سے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ہمیں پنجابی، بلوچی، سندھی اور پٹھان نہیں بلکہ پاکستانی کہلانے پر فخر ہونا چاہیئے۔ ملک کو صوبائیت اور فرقہ واریت کے زہر سے بچانا ہوگا۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رضویہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ملک بچانے کیلئے قوم بن کر دہشتگردوں کے خلاف جنگ لڑنا ہوگی۔ کراچی میں رینجرز کے اختیارات کو محدود کرنا ملک دشمنی ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف جنگ پاکستان کی بقاء و استحکام کی جنگ ہے۔ وفاق اور سندھ کے حکمران جمہوریت کا چہرہ خراب نہ کریں۔ رینجرز کے جوانوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر کراچی کا امن قائم کیا۔
خبر کا کوڈ : 506254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش