0
Saturday 19 Dec 2015 17:27

ہری پور، مسلم لیگ نون کے رہنماء اور رکن ضلع کونسل جاوید خان قتل

ہری پور، مسلم لیگ نون کے رہنماء اور رکن ضلع کونسل جاوید خان قتل
اسلام ٹائمز۔ ہری پور میں ضلع کچہری کے احاطے میں مسلم لیگ نون کے رہنما اور ضلع کونسل کے رکن جاوید خان کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مسلم لیگ نون کے رہنما اور ضلع کونسل کے رکن جاوید خان ایک مقدمہ کے سلسلے میں ضلع کچہری میں موجود تھے کہ پہلے سے گھات لگائے بیٹھے ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ مقتول جاوید خان نے ایک ہفتہ قبل پرس کانفرنس میں کہا تھا کہ اگر انہیں قتل کیا گیا تو اس کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 506280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش