QR CodeQR Code

پشاور، سانحہ پاراچنار اور نائجیریا مظالم کیخلاف آئی ایس او کا احتجاج

19 Dec 2015 17:35

اسلام ٹائمز: مبشر کاظم نے پاراچنار میں ہونے والی دہشت گردی اور بم دھماکے میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی اور وہاں کی حکومتی انتظامیہ کا پاراچنار کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرنے کا مطالبہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیرِ اہتمام بعد از نمازِ جمعہ، پاراچنار میں 25 سے زائد بے گناہ شہریوں کی مظلومانہ شہادت اور نائیجریا میں جاری ریاستی دہشت گردی کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے علامہ عابد حسین شاکری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے عالمِ انسانیت بلخصوص فلسطین، یمن، نائیجیریا اور پاکستان میں ہونے والے ظالمانہ واقعات پر امتِ مسلمہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ نائیجیریا میں مظلوم عوام اور آیت اﷲ ابراہیم زکزکی کے خلاف اسرائیلی ایجنڈے کے تحت حکومتی مظالم انسانیت سوز فعل ہے۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ نائیجیریا میں نہتے مسلمانوں کے قتلِ عام اور ظلم و بربریت کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائے اور آیت اﷲ ابراہیم زکزی کے فوری رہائی میں اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن مبشر کاظم نے پاراچنار میں ہونے والی دہشت گردی اور بم دھماکے میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی اور وہاں کی حکومتی انتظامیہ کا پاراچنار کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرنے کا مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 506287

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/506287/پشاور-سانحہ-پاراچنار-اور-نائجیریا-مظالم-کیخلاف-ا-ئی-ایس-او-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org