0
Saturday 19 Dec 2015 22:49

اگر نواز شریف نے سعودی عرب کی کاسیہ لیسی کرنی ہے تو وہ وہیں چلے جائیں، یونس دانش

اگر نواز شریف نے سعودی عرب کی کاسیہ لیسی کرنی ہے تو وہ وہیں چلے جائیں، یونس دانش
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی میڈیا کوآرڈنیٹر ڈاکٹر محمد یونس دانش، ناظم علی آرائیں، قاری نیاز احمد نقشبندی، صاحبزادہ محمود احمد قادری نے مارکیٹ چوک حیدرآباد پر ممتاز قادری کی سزائے موت کے خلاف احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے،  دہشت گرد آزاد اور عاشق رسول قید میں ہے، جب ریمنڈ ڈیوس اور شاہ زیب جتوئی دیت کے قانون کی آڑ میں رہا ہوسکتے ہیں تو پھر عاشق رسول ممتاز حسین قادری کیوں نہیں، حکمراں دیت کی بولی لگائیں پاکستان کے غیور مسلمان جذبہ عشق رسول سے سرشار ہو کر ہر ڈیمانڈ پوری کریں گے اور اپنے ہیرو کو آزاد کرائیں گے۔ یونس دانش نے مزید کہا کہ یہاں امریکہ اور سعودی عرب کا قانون نہیں چلے گا، امریکہ اور سعودی عرب پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی سازشیں کررہے ہیں، پاکستان پہلے ہی فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، اگر نواز شریف نے سعودی عرب کی کاسیہ لیسی کرنی ہے تو وہ وہیں چلے جائیں اور پاکستان کو سعودی عرب کی کالونی نہ بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 506344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش