QR CodeQR Code

الطاف حسین سمیت ایم کیو ایم کے 200 سے زائد رہنما اور کارکن مفرور قرار

20 Dec 2015 00:20

اسلام ٹائمز: کراچی پولیس نے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کے خلاف شرانگیز تقاریر کی تائید، اور سہولت فراہم کرنے سے متعلق مقدمات کاچالان پیش کر دیا، چالان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت پارٹی کے 200 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو مفرور قرار دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رؤف صدیقی کے خلاف شرانگیز تقاریر کی تائید اور سہولت کے الزام سے متعلق مقدمات کے چالان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت 200 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو مفرور قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کے خلاف شرانگیز تقاریر کی تائید، اور سہولت فراہم کرنے سے متعلق مقدمات کاچالان پیش کر دیا۔ چالان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت پارٹی کے 200 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو مفرور قرار دیا ہے۔ ایم کیو ایم کے جن رہنماؤں کو مفرور قرار دیا گیا ہے، ان میں ڈاکٹر فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی، قمر منصور، رشید گوڈیل اور ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی کے نامزد مئیر وسیم اختر بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ رؤف صدیقی نے ان تمام مقدمات میں پہلے ہی سے عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 506373

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/506373/الطاف-حسین-سمیت-ایم-کیو-کے-200-سے-زائد-رہنما-اور-کارکن-مفرور-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org