0
Saturday 19 Dec 2015 09:06

سلامتی کونسل میں شام مسئلے کے حل کی قراردار متفقہ طور پر منظور

سلامتی کونسل میں شام مسئلے کے حل کی قراردار متفقہ طور پر منظور
اسلام ٹائمز۔ سلامتی کونسل نے شام میں خانہ جنگی کے خاتمے اور قیام امن کا حل تلاش کرنے کے لئے قراردار کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔ شامی صدر بشار الاسد کے مستقبل پر اختلافات برقرار ہیں۔ شام کی صورتحال پر نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں شام کی مدد سے متعلق عالمی گروپ کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی، جس کے تحت شامی حکومت اور باغیوں کے درمیان اگلے ماہ سے فائر بندی اور مذاکراتی عمل کا آغاز کیا جائے گا۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اب شام میں قتل عام بند ہونا چاہیے۔ قرارداد کی منظوری تمام متعلقہ فریقین کے لئے ایک واضح پیغام ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ شام میں قتل عام بند ہونا چاہیے، اور ایک ایسی حکومت کے قیام کے لئے راہ ہموار کرنی چاہیئے، جو طویل مصائب کے شکار لوگوں کی مدد کرسکے۔

شام میں 5 برس سے خانہ جنگی جاری ہے۔ جس میں اپوزیشن کو مغربی ممالک اور حکومت کو روس اور ایران کی مدد حاصل ہے۔ اب پہلا موقع ہے کہ قرارداد کی منظوری میں امریکہ اور روس دونوں شریک ہیں۔ روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام کی قیادت میں جامع مذاکرات ہی شامی عوام کی مشکلات ختم کرسکتے ہیں۔ یہاں یہ بات بہت اہم ہے صرف جامع مذاکرات شامی عوام کی ناقابل بیان مشکلات کا خاتمہ کرسکتے ہیں، یہ قرارداد صدر بشار الاسد سمیت کسی بھی معاملے پر شامی عوام پر حل مسلط کرنے کی بیرونی کوششوں کا واضح جواب ہے۔ شام کے صدر بشار الاسد کے مستقبل کے حوالے سے قرارداد خاموش ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق اب شام کے صدر کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمے کا امکان ختم ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 506374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش