0
Sunday 20 Dec 2015 00:54

دبئی میں دو گھر، لندن میں ایک گھر اور چار ارب روپے کی سرمایہ کاری ہے، ڈاکٹر عاصم کا اعتراف

دبئی میں دو گھر، لندن میں ایک گھر اور چار ارب روپے کی سرمایہ کاری ہے، ڈاکٹر عاصم کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر عاصم نے نیب حکام کو بتایا ہے کہ دبئی میں ضیاء اسپتال کے علاوہ دو گھر اور بھی ہیں، جبکہ لندن میں چار ارب روپے کی سرمایہ کاری بھی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب حکام نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم سے چھ سیشن میں تفتیش کی ہے۔ ڈاکٹر عاصم نے نیب حکام کو بتایا کہ امتیاز ہاشمی اور عارف زرغونی کے ساتھ ملکر دبئی میں ضیاء اسپتال قائم کیا ہے، اس کے علاوہ دبئی میں ہی دو اور لندن میں ایک گھر بھی بنایا ہے، جبکہ لندن میں رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں چار ارب روپے کی سرمایہ کاری بھی کی ہے۔ دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ 1994ء میں پیر مظہرالحق نے کلفٹن اور ناظم آباد میں ٹرسٹ کے نام پر زمین دی۔ ضیاء الدین ٹرسٹ کے اکاؤنٹ سے 2 ارب روپے لندن بھی منتقل کئے۔ تفتیش کے دوران ڈاکٹر عاصم نے سینے میں درد اور انفیکشن سے آگاہ کیا، جس کے بعد سرکاری ڈاکٹر نے دن میں دو مرتبہ معائنہ شروع کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 506380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش