QR CodeQR Code

ذیلی کنبہ جات کے ڈیڑھ ارب کی بندر بانٹ کا منصوبہ تیار

20 Dec 2015 11:08

اسلام ٹائمز:میرپور میں مختلف عوامی وفود سے ملاقات کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اس بندر بانٹ کی راہ میں رکاوٹ بننے والے کمشنر کو جبری طور پر کورس پر بھیج دیا گیا ہے۔ ملازمتوں پر پابندی لگ چکی ہے، اب جو اعلانات ہو رہے ہیں وہ جھوٹ کا پلندہ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ ذیلی کنبہ جات کے لئے مختص ڈیڑھ ارب روپے کی بندر بانٹ کے لئے وزیراعظم اور اس کے حواریوں نے منصوبہ تیار کر لیا ہے جبکہ اس بندر بانٹ کی راہ میں رکاوٹ بننے والے کمشنر کو جبری طور پر کورس پر بھیج دیا گیا ہے۔ ملازمتوں پر پابندی لگ چکی ہے، اب جو اعلانات ہو رہے ہیں وہ جھوٹ کا پلندہ ہیں، لوگ جھانسے میں نہ آئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور میں مختلف عوامی وفود سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیو سٹی ہملٹ اور دیگر جگہوں پر واپڈا کام کو ادھورا چھوڑ کر چلا گیا ہے، بائی پاس روڈ مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 506450

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/506450/ذیلی-کنبہ-جات-کے-ڈیڑھ-ارب-کی-بندر-بانٹ-کا-منصوبہ-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org