QR CodeQR Code

سندھ میں رینجرز کے مشروط اختیارات میں 60 روز کی توسیع

20 Dec 2015 16:38

اسلام ٹائمز: وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں، واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں منظور قرارداد کے تحت اب رینجرز کو سرکاری دفاتر میں چھاپے اور سرکاری افسران سے پوچھ گچھ کا اختیار نہیں ہوگا، رینجرز کو یہ اقدام کرنے سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سے اجازت لینا ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے صوبے میں رینجرز کے اختیارات میں 60 روز کی توسیع کر دی ہے، جس کا اطلاق 6 دسمبر سے ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں، جس کے تحت رینجرز کو حاصل اختیارات میں 60 روز کی توسیع کی گئی ہے، جس کا اطلاق 6 دسمبر 2015ء سے ہوگا، اور رینجرز کو دہشتگردی، فرقہ وارانہ قتل، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کے ملزمان کے خلاف کارروائی کیلئے خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے۔ واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد کے تحت اب رینجرز کو سرکاری دفاتر میں چھاپے اور سرکاری افسران سے پوچھ گچھ کا اختیار نہیں ہوگا، رینجرز کو یہ اقدام کرنے سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سے اجازت لینا ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 506530

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/506530/سندھ-میں-رینجرز-کے-مشروط-اختیارات-60-روز-کی-توسیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org