0
Sunday 20 Dec 2015 17:39

مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا اجلاس

مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا اجلاس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا اجلاس مدرسہ خاتم النبیین (ص) میں علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، تنظیمی امور اور مستقبل کے پروگرامز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سانحہ چھلگری کے متاثرین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔  اجلاس نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ دو ماہ کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود سانحہ چھلگری ضلع بولان کے سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ جبکہ سانحہ کے زخمیوں کو ابھی تک اعلان کردہ رقم نہیں دی گئی۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین،  اتحاد امت کی داعی، اور مظلوموں کی ہمدرد جماعت ہے جس نے ہمیشہ معاشرے کے مظلوم اور ستمدیدہ افراد کی حمایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نصیر آباد ڈویژن میں تسلسل کے ساتھ دہشت گردی کے سانحات اور دہشت گردی کے مراکز لمحہ فکریہ ہیں۔ حکومت سانحہ چھلگری کے متاثرین سے کئے گئے وعدے وفا کرے اور اس خطے میں دہشت گردی کے مراکز کے خلاف گرینڈ آپریشن کرے۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ فروری میں ضلع نصیر آباد میں اسکائوٹس کا پروگرام منعقد ہوگا جبکہ اراکین صوبائی کابینہ مختلف اضلاع کے ماہانہ اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ اجلاس نے فیصلہ کیا کہ شہدائے سانحہ چھلگری کی یاد میں آئندہ ماہ ڈیرہ مراد جمالی میں (عظمت شہداء کانفرنس ) کا اہتمام کیا جائے گا۔ کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی قائدین خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی سیکریٹری جنرل ضلع صحبت پور، نصیر آباد اور بولان کا جلد دورہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 506557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش