QR CodeQR Code

پی آئی اے کی نجکاری نہیں بلکہ اسٹریٹجک شراکت دارچاہتے ہیں، اسحاق ڈار

20 Dec 2015 20:16

اسلام ٹائمز: اسلام آباد سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پی آئی اے جیسے ادارے کو اپنے پیروں پرکھڑا دیکھنا چاہتی ہے، یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت کے آنے کے بعد قومی ایئرلائن کے حالات میں بہتری آئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری نہیں بلکہ اسٹریٹجک شراکت دارچاہتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پی آئی اے جیسے ادارے کو اپنے پیروں پرکھڑا دیکھنا چاہتی ہے، یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت کے آنے کے بعد قومی ایئرلائن کے حالات میں بہتری آئی ہے۔ وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کا کوئی منصوبہ نہیں بلکہ اسٹریٹجک شراکت دارچاہتی ہے، شراکت دار کےانتخاب میں شفافیت لازمی ہوگی اورادارے کے کسی ملازم کو نوکری سے فارغ نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف ملازمین کی یونین اور اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے حکومت کو تنقید کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 506585

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/506585/پی-آئی-اے-کی-نجکاری-نہیں-بلکہ-اسٹریٹجک-شراکت-دارچاہتے-ہیں-اسحاق-ڈار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org