0
Sunday 20 Dec 2015 20:44

پاک چین اقتصادی راہداری، نئی ریلوے لائنیں بچھانے کا منصوبہ

پاک چین اقتصادی راہداری، نئی ریلوے لائنیں بچھانے کا منصوبہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت نئی ریلوے لائنیں بچھانے اور انہیں بہتر بنانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ منصوبے کے تحت گوادر سے بذریعہ بیسیمہ کوئٹہ اور جیکب آباد تک نئی پٹڑی بچھائی جائے گی۔ مین لائن ٹو پر بوستان سے کوٹلہ جام بذریعہ ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان تک 560 کلومیٹر طویل ٹریک بچھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ حویلیاں سے خنجراب تک 682 کلو میٹر طویل نئی ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔ منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور تک براستہ کوٹری، ملتان ،لاہور ٹیکسلا، حویلیاں سمیت راولپنڈی ایک ہزار آٹھ سو بہتر کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کو بہتر بنانے کے ساتھ شاہدرہ سے پشاور تک ٹریک کو دوریہ بھی کیا جائے گا۔ کوٹری سے اٹک شہر تک بذریعہ دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، ڈیرہ غازی خان، بھکر، کنڈیاں 1254 کلو میٹر طویل ٹریک کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 506598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش