0
Sunday 20 Dec 2015 21:56

پاکستان عوامی تحریک نے حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر وائیٹ پیپر جاری کر دیا

پاکستان عوامی تحریک نے حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر وائیٹ پیپر جاری کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک نے وفاقی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔ حکومت نینشل ایکشن پلان، لوڈشیڈنگ کے خاتمے، غیر ملکی قرضوں پر انحصار کم کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کے چار اہم اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ رپورٹ کے مطابق معاشی دہشتگردی کیخلاف جاری رینجرز آپریشن کو متنازعہ بنانا گورننس کے محاذ پر حکومت کی سب سے بڑی ناکامی ہے۔ سال 2015ء میں 3 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے اور 9 سو ارب کے مقامی قرضے لے کر قومی خزانے پر بوجھ بڑھایا گیا، کرپشن کے 150 میگا سکینڈلز میں سے کسی ایک پر بھی بڑی مچھلی کو سزا نہیں ملی، 480 ارب کے گردشی قرضوں کی ادائیگی میں بے ضابطگیاں ثابت ہوئیں اور کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ رپورٹ کے مطابق بجلی کی لوڈشیڈنگ کا یومیہ دورانیہ 14 گھنٹے رہا جبکہ گزشتہ سال کی نسبت گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر میں اضافہ ہوا، گیس کے نرخوں میں 38 فی صد اضافہ کر کے عوام کیساتھ دشمنی کی گئی، عوام کو عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ریلیف سے محروم رکھا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک سال میں 72 کروڑ ڈالرز کی سمگلنگ ہوئی، نیب نے صوبائی وزیر تعلیم پنجاب کے خلاف 20 ارب کی خوردبرد پر انکوائری کا اعلان کیا مگر کسی کو شامل تفتیش نہیں کیا گیا۔ چائنا پاکستان کوریڈور کی تعمیر میں ایک ارب ڈالر کی بے ضابطگی سامنے آئی مگر کسی ادارے نے نوٹس نہیں لیا۔
خبر کا کوڈ : 506613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش