QR CodeQR Code

نائیجیریا سمیت دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کا قتل عام بند کیا جائے، علامہ حسین مسعودی

20 Dec 2015 23:32

اسلام ٹائمز: علماء و معززین کی مشترکہ نشست سے خطاب کے دوران جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ عالمی برادری نائیجیریا حکومت کے خلاف سخت کاروائی کرے، اگر نائیجیریا حکومت نے شیعہ دشمنی بند نہ کی تو پوری دنیا میں ان کے خلاف مظاہرہ کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر علامہ حسین مسعودی نے کہا کہ نائیجیریا، یمن، فلسطین، عراق، شام، بحرین اور کویت میں مسلمانوں کو تسلسل سے قتل کیا جار ہا ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔ فیڈریل بی ایریا میں علماء و معززین کی مشترکہ نشست سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ نائیجیریا میں حکومتی فوج عوام کا خون بہا رہی ہے اور خاص طور پر شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، حال ہی میں نائیجیریا کے بزرگ عالم دین شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کے اہل خانہ کو نشانہ بنایا گیا جو کہ انتہائی افسوسناک ہے، عالمی برادری نائیجیریا حکومت کے خلاف سخت کاروائی کرے، اگر نائیجیریا حکومت نے شیعہ دشمنی بند نہ کی تو پوری دنیا میں ان کے خلاف مظاہرہ کیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 506619

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/506619/نائیجیریا-سمیت-دنیا-بھر-میں-مظلوم-مسلمانوں-کا-قتل-عام-بند-کیا-جائے-علامہ-حسین-مسعودی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org