0
Monday 21 Dec 2015 12:27

سکھر میں کار اور کوچ کے درمیان تصادم سے دولہا، دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق

سکھر میں کار اور کوچ کے درمیان تصادم سے دولہا، دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ سٹی بائی پاس پر کار اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دلہا اور دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق، جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے ٹاؤن شپ کے رہائشی دلہا عثمان اور دلہن بشریٰ اپنے ولیمے کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے کہ سٹی بائی پاس پر راولپنڈی سے کراچی آنے والی مسافر کوچ ان کی کار سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار عثمان اور بشریٰ کے علاوہ 3 خواتین اور ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق، جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا، زندگی کی بازی ہارنے والی خواتین کی شناخت کرن، ہما اور سویرا کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ عدنان کی حالت تشویش ناک ہے۔ حادثے کے بعد کوچ کا ڈرائیور فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے کوچ کو قبضے میں لے کر مسافروں کو متبادل بس کے ذریعے کراچی کیلئے روانہ کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 506706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش