QR CodeQR Code

رینجرز کو اختیارات ملنے چاہئیں، تاہم وہ وزیراعلیٰ سندھ کے انڈر کام کرے، آصف زرداری

21 Dec 2015 12:58

اسلام ٹائمز: مدینہ منورہ میں میڈیا سے گفتگو میں سابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ جب چاہوں پاکستان جا سکتا ہوں، کوئی بھی مجھے روک نہیں سکتا، پاکستان میرا گھر ہے، بہت جلد واپس جاﺅں گا، کراچی میں رینجرز آپریشن کی حمایت کرتے ہیں، ڈاکٹر عاصم پر الزامات ثابت نہیں کئے جا سکے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن جاری اور رینجرز کو اختیارات ملنے چاہئیں، جب چاہوں گا پاکستان آﺅں گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدینہ منورہ میں صحافیوں سے مختصراً گفتگو میں کیا۔ صحافی کے سوال پر کہ آپ کب پاکستان واپس آئیں گے، انہوں نے جواب میں کہا کہ جب چاہوں پاکستان جا سکتا ہوں، کوئی بھی مجھے روک نہیں سکتا، پاکستان میرا گھر ہے، بہت جلد واپس جاﺅں گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن جاری اور رینجرز کو اختیارات ملنے چاہئیں۔ سابق صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ رینجرز کو اختیارات ملنے چاہئیں، کراچی میں رینجرز آپریشن کی حمایت کرتے ہیں، تاہم رینجرز کو کپتان کے انڈر کام کرنا چاہئے، ڈاکٹر عاصم پر الزامات ثابت نہیں کئے جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 506718

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/506718/رینجرز-کو-اختیارات-ملنے-چاہئیں-تاہم-وہ-وزیراعلی-سندھ-کے-انڈر-کام-کرے-آصف-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org