QR CodeQR Code

خاندانی موروثی سیاست، آصفہ بھٹو کو پیپلز یوتھ ونگ کی مرکزی چیئرپرسن بنانے کا فیصلہ

21 Dec 2015 14:14

اسلام ٹائمز: اس حوالے سے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آصفہ بھٹو کو چیئرپرسن مقرر کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے، اعلان 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر متوقع ہے، آصفہ بھٹو کو آصف زردار ی کے کہنے پر چیئرپرسن بنایا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کو پیپلز پارٹی کے یوتھ ونگ کی مرکزی چیئرپرسن بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کا اعلان 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر متوقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے آصفہ بھٹو زرداری کو پیپلز یوتھ ونگ (PYO) کی مرکزی چیئرپرسن مقرر کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، اور اس حوالے سے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آصفہ بھٹو کو چیئرپرسن مقرر کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے، انکی نامزدگی کا اعلان 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر متوقع ہے۔ آصفہ بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے نوجوانوں کی قیادت کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں، اور وہ عملی طور پر پارٹی کیلئے خدمات سرانجام دینا چاہتی ہیں، آصفہ بھٹو کو آصف علی زردار ی کے کہنے پر چیئرپرسن بنایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے مقابلے پیپلز پارٹی کا یوتھ ونگ کا شعبہ کافی عرصہ سے غیر فعال ہے، اور اس شعبہ کو نوجوان قیادت کی ضرورت تھی، جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری کو اس شعبے کی کمان دی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 506737

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/506737/خاندانی-موروثی-سیاست-آصفہ-بھٹو-کو-پیپلز-یوتھ-ونگ-کی-مرکزی-چیئرپرسن-بنانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org