0
Monday 21 Dec 2015 17:29

عوام زمینوں پر قبضے کی دھمکیاں دینے والوں کا محاسبہ کریں گے، حمزہ شہباز

عوام زمینوں پر قبضے کی دھمکیاں دینے والوں کا محاسبہ کریں گے، حمزہ شہباز
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ کے رہنما میاں حمزہ شہباز نے لودھراں میں این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن)کے امیدوار صدیق بلوچ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل عمران خان نے میانوالی میں غریبوں کو دھمکی دی تھی کہ زمین دے دو ورنہ میرے پاس اور بھی طریقے ہیں۔ عمران خان میلی آنکھ سے کسی کی زمین کی طرف نہیں دیکھ سکتے۔ اگر انہوں نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو عوام ان کا محاسبہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب کنٹینر پر چڑھ کر پارلیمنٹ کو برا بھلا کہتے اور عزت دار لوگوں کے نام لے کر ان کی عزت اچھالتے ہیں اور جب کسانوں کے لئے پیکج کا اعلان کیا گیا تو وہ اس کے خلاف اسٹے آرڈر لینے عدالت پہنچ گئے۔
خبر کا کوڈ : 506772
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے