QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

21 Dec 2015 20:24

اعلامیہ کے مطابق میدانی علاقوں میں تمام سرکاری اسکولز 25 سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرکاری اسکولز میں 25 دسمبر سے 28 فروری تک تعطیلات ہوں گی۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ سکینڈری اینڈ ایلیمنٹری ایجوکیشن خیبر پختونخوا نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ سکینڈری اینڈ ایلیمنٹری ایجوکیشن خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق میدانی علاقوں میں تمام سرکاری اسکولز 25 سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرکاری اسکولز میں 25 دسمبر سے 28 فروری تک تعطیلات ہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 506830

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/506830/خیبر-پختونخوا-کے-تعلیمی-اداروں-میں-موسم-سرما-کی-تعطیلات-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org