QR CodeQR Code

سعودی عرب اتحادی افواج کے ساتھ مل کر دنیا بھر میں مسلمانوں کو قتل کررہا ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

21 Dec 2015 22:45

اسلام ٹائمز: میڈیا کو جاری ایک بیان میں ایس یو سی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ نائیجیریا، یمن اور دیگر ممالک میں نہتے مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے، ایسے نام نہاد مسلمانوں سے ہوشیار رہنا ہوگا جن کا مقصد مسلمانوں کو نقصان پہنچانا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ رسول اکرم (ص) کی انتھک جدوجہد اور امام حسین (ع) کی لازوال قربانی نے اسلام کو حیات نو عطاء کی، آج اگر اسلام زندہ ہے تو انہی مقدس ہستیوں کی کٹھن جدوجہد کا نتیجہ ہے،، آج جدید چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مسلمانوں کو اسی فکر و فلسفے کی پیروی کرنا ہوگی اور ان مقدس ہستیوں کے نقش قدم پر چلنا ہوگا کیونکہ آج کا یزید بھی مسلمانوں کو تباہ و برباد کرنے میں مصروف ہے، خصوصاً نائیجیریا، یمن اور دیگر ممالک میں نہتے مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے اور سعودی عرب اتحادی افواج کے ساتھ مل کر دنیا بھر میں مسلمانوں کو قتل کررہا ہے، ہمارے مسلمانوں کو اس طرف توجہ دینا ہوگی اور ایسے نام نہاد مسلمانوں سے ہوشیار رہنا ہوگا جن کا مقصد مسلمانوں کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے 34 ملکی اتحاد کو اسلام دشمنوں کی سازش قرار دیا۔


خبر کا کوڈ: 506863

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/506863/سعودی-عرب-اتحادی-افواج-کے-ساتھ-مل-کر-دنیا-بھر-میں-مسلمانوں-کو-قتل-کررہا-ہے-علامہ-شہنشاہ-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org